اسلام آباد (اوصاف نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی، جبکہ سماعت کے دوران سائفر کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کی، تاہم عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ہم ملاقات سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ عدالت نے مزید کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کے اعتراض کو عبور کرنا ہوگا اور موجودہ مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں، جس کے باعث کیس غیر مؤثر ہو سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ بغیر نوٹس کے ملاقات کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جا سکتا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر مؤثر ہو چکا یا اب بھی سماعت کے قابل ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ ملاقات سے متعلق فیصلہ کل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر۔۔۔۔۔۔۔، بڑی خبر سامنے آ گئی


