Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عائزہ خان اور دانش تیمور کا روحانی سفر،عمرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ (اوصاف نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیے جانے والے دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں روحانی سفر پر ہیں۔ طویل مصروفیت کے بعد اسٹار جوڑے نے کچھ وقت نکال کر سعودی عرب کا سفر کیا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ بھی گئے۔

دانش تیمور اور عائزہ خان نے بعد میں سوشل میڈیا پرمکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں بہت پرسکون اور مطمئن نظر آرہے ہیں۔ مداحوں نے ان تصاویر کو سراہا اور کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے دانش اور عائزہ آج نہ صرف کامیاب اداکار ہیں بلکہ دو خوبصورت بچوں کے والدین بھی ہیں۔ اپنے کیرئیر میں اتار چڑھاؤ کے باوجود دونوں ہی مقبول ہیں اور مداح آج بھی ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

رمضان سے قبل 2026 میں کیے گئے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح اسٹار جوڑے کے لیے دعائیں اور محبت بھرے پیغامات بھیجتے نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی نے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں، جانیے اہم خبر

یہ بھی پڑھیں