Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آئی سی سی نے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں، جانیے اہم خبر

لاہور (اوصاف نیوز) آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہ کرنے پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی مذاکرات میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہے، جس میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر توجہ مرکوز کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے درمیان تجاویز کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ باہمی رابطے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات کا مثبت جواب دیا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لیے فارمولا تیار کیا۔
مزید پڑھیں‌:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرابارے پی سی بی نے خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں