Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرابارے پی سی بی نے خوشخبری سنا دی

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے، دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق اپنے گروپ اے کا میچ کھیلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا میچ شیڈول کے مطابق کھیلیں گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی ٹیم کی شرکت پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مقام کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا تھا۔

بنگلہ دیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلہ دیش سے بات کرنے کے بجائے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے نکال کر سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

بعد ازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

بعد ازاں آئی سی سی نے پاکستان کو سمجھانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے درمیان ملاقات ہوئی جو 4 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اس سے قبل سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے ان سے درخواست کی تھی کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرکے ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں‌:سینکڑوں سرکاری آسامیوں کا اعلان، ابھی دیے گئے لنک پر اپلائی کریں

یہ بھی پڑھیں