Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں‌ہوشربا اضافہ

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان بھر میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمت میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پرچون نرخ 550 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کوکنگ آئل 490 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا تاہم سپلائی میں کمی اور تھوک نرخوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائی گئیں۔

تاجروں کے مطابق درآمدی لاگت اور مارکیٹ میں محدود دستیابی بھی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہیں۔ حالیہ اضافے سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 5 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جو مارکیٹ میں دستیاب کئی دیگر برانڈز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی مہنگائی کے تناظر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے، جس کے باعث درمیانہ اور کم آمدنی والے طبقات سخت متاثر ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات، فیسوں کے حوالے سے اہم حکومتی اعلان

یہ بھی پڑھیں