Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نادرا کا جدید ڈیجیٹل نظام برائے شناختی تصدیق متعارف

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نادرا نے نشان پاکستان کے نام سے نیا آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب فوری اور محفوظ تصدیق کی جا سکے گی۔

ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نشان پاکستان کے نام سے ایک نیا آن لائن پورٹل شروع کیا ہے، جس کا مقصد شناخت کی تصدیق کے عمل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق اس سسٹم کے تحت اداروں کو مختلف مراحل اور دستاویزی طریقہ کار سے گزرنے کا طویل اور پیچیدہ طریقہ کار ختم کردیا گیا ہے تاہم اب تمام سروسز ایک ہی ویب پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی جس سے وقت کی بچت ہوگی اور شفافیت بھی بہتر ہوگی۔

نیا پورٹل بینکوں، مائیکرو فنانس اداروں، الیکٹرانک منی کمپنیوں، غیر بینکنگ مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام سیکٹر کو جدید بایومیٹرک سہولیات فراہم کرے گا، اس کے ساتھ فنگر پرنٹ اور چہرے کی شناخت پر مبنی تصدیق، ویری سائن، پروف آف لائف اور سنگل سائن آن جیسی سہولیات مکمل طور پر ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوں گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے اور فوری تصدیق کے قابل بنانے کے لیے رجسٹریشن اور سبسکرپشن کے عمل کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کے تحت مالی شمولیت، ای گورننس اور محفوظ آن لائن سسٹم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کرنے کا سنہری موقع

یہ بھی پڑھیں