پشاور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی کا علاج رپورٹ کے فوراً بعد شروع ہونا چاہیے تھا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھوں کے معائنے کے دوران خاندان کے کسی فرد کو بانی چیئرمین کے ساتھ نہ جانے دینا تکلیف دہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج رپورٹ آنے کے فوراً بعد شروع ہونا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ آپ ایک سابق وزیراعظم کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے، سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، آٹے کی قیمتوں میں ریلیف کی منظوری


