لاہور (اوصاف نیوز) سینئر سیاستدان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
زعیم قادری کی نماز جنازہ رفعت حسین قادری نے پڑھائی جس کے بعد مرحوم سید زعیم حسین قادری کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری عارضہ قلب کے باعث گزشتہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم طبیعت بگڑنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
جس میں سابق ایم این اے مہر اشتیاق، سابق ڈپٹی میئر میاں طارق، بلال احمد بٹ، ندیم الحسن شاہ، سینئر صحافی فصیح اللہ، صوبائی وزیر رانا اقبال، ایم این اے حافظ نعمان، میاں مصباح الرحمان، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر طلحہ برکی اور دیگر نے شرکت کی۔
جس میں لیگی رہنما رانا ارسلان، احسن شرافت، علی ڈار، رزاق جٹل، ایم پی اے سمیع اللہ خان، شہباز چدھڑ، اشفاق جٹ، عاصم نصیر نے بھی شرکت کی۔
سابق وفاقی وزراء فواد چوہدری، میاں نصیر، سلمان غنی، مجیب الرحمان شامی، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ، ایم این اے صبا صادق، میاں محمد علی معین، سابق ایم این اے عنازہ احسان بٹ اور صوبائی وزیر بلال یاسین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:آج کی رات اہم ترین،عمران خان کے لیے کیا فیصلہ ہونے جا رہا ہے؟ جانیں


