اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ 17 ماہ قبل جمع کرایا لیکن الیکشن کمیشن کو آج پتہ چلا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورے بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے اس کا انہیں کوئی علم نہیں۔
سردار اختر مینگل نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی کونے میں کچھ ہو جائے تو پتہ نہیں چلتا، لاہور میں جب کچھ ہوتا ہے تو درد محسوس ہوتا ہے، ہمارے ملک میں گولیاں چلتی ہیں اور لاشیں گرتی ہیں لیکن انہیں خبر نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ جب لاہور میں تالیاں بجتی ہیں تو انہیں بڑا دکھ ہوتا ہے، میں ان کے دکھ کا اتنا ہی افسوس کرسکتا ہوں، استعفیٰ دینے کے بعد مجھ سمیت میرے خاندان کا کوئی فرد مذکورہ حلقے کے ضمنی انتخاب میں امیدوار نہیں ہوگا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینا ہے یا پارٹی کا امیدوار کون ہوگا۔ ویسے بھی اگر وہ ہمیں پارلیمنٹ سے نکال دیں اور ہماری 19ویں سیٹ پر بیٹھیں تو وہ ہماری 20ویں کو بھی سیٹ کریں۔
مزید پڑھیں:رمضان نگہبان پیکیج کیسے حاصل کریں؟


