بنگلور(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت کی کنڑ فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔معروف کنڑ فلم ڈائریکٹر اور اداکار جو سائمن جمعہ کو بنگلور میں کنڑ فلم چیمبر آف کامرس کے اجلاس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن اجلاس میں شریک تھے جہاں وہ تجاویز دے رہے تھے اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے جشن کا پروگرام منعقد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
اجلاس میں موجود افراد کے مطابق وہ میٹنگ ہال سے نکلنے کے بعد کرسی پر بیٹھ گئے اور اچانک گر پڑے، اسے دل کا شدید دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن شام ساڑھے چار بجے کے قریب انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
جو سائمن نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی مشہور کنڑ فلمیں بنائیں۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور سیاسی حلقوں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم سے اہم مطالبہ سامنے آگیا، جانیں تفصیلات


