پشاور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ انہیں آج سنہری موقع ملا ہے اس لیے وہ براہ راست کارروائی کے ذریعے سابق وزیراعظم عمران خان کے ماضی کا احسان چکا دیں۔
علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ہم نے انسانیت کی خاطر نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ 30 روپے کے اسٹامپ پیپر پر کیا اور وہ گئے اور واپس نہیں آئے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں شہباز شریف کو بتاؤں گا کہ عمران خان نے اتنی ہمت دکھائی اور آج آپ کے پاس موقع ہے کہ عمران خان کے اس احسان کا بدلہ چکائیں اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سسٹم کا حصہ رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ وزیراعظم کو ایسی چیزوں کے لیے کسی سے پوچھنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کے لیے ہدایت کے دروازے نہیں کھولے جس کے لیے آپ کو اللہ سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اب وزیر اعلیٰ نہیں رہا لیکن جب میں تھا تو حکومت کو مجھے ’لاپتہ‘ کرنے کا فائدہ ہوتا تاکہ صوبہ خیبرپختونخوا انتشار کی طرف دھکیل جاتا لیکن اب میری گرفتاری یا اغوا سے ان لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ مجھے گرفتار کرکے وارنٹ لانا چاہیں، میں تیار ہوں کیونکہ جیلیں مردوں کے لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاں میری دعا ضرور ہوگی کہ میں جیل گیا تو کسی مقصد کے لیے جاتا ہوں کسی جرم کے لیے نہیں جاتا۔
انسانیت کی خاطر عمران خان نے یہ فیصلہ لیا کہ نواز شریف باہر جائیں۔ میں آج شہباز شریف سے کہوں گا کہ آپ کے پاس اعلیٰ ظرف ہونے کا موقع ہے یہ احسان اتاریں۔ چاہے جیسے بھی ہیں وہ وزیر اعظم ہیں اور وزیر اعظم میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ کسی سے پوچھے بغیر فیصلہ کرے، علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/VxHSods1I4
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 14, 2026
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان وہ شخص ہے جس نے وزیراعظم بن کر پورے ملک کو ہیلتھ کارڈ دیا اور آج ان کی صحت کا مسئلہ ہے اور حکومت ان پر پابندیاں لگا کر اپنا مذاق اڑا رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس رویے سے آپ اپنے مذہب، ملک، روایات اور ثقافت کی بدنامی کر رہے ہیں، اس لیے آپ کو اس ضدی حرکت سے باز رہنا چاہیے اور عمران خان کے ساتھ مناسب سلوک کروا کر اس کا حق ادا کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:سردار اختر مینگل نے استعفیٰ کے معاملے پر لب کشائی کر دی


