رحیم یار خان (اوصاف نیوز) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے 14 سال جیل میں گزارے ہیں، میں نے کہا تھا کہ 2 سال بعد جیل پوچھے گی، آج لیڈر ایسے ہیں، ڈیڑھ سال سے جیل میں نہیں رہے اور بھاگنے لگے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھاؤ، جنگ میں تم ہارو گے کیونکہ تمہارا بھتیجا مرے گا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے 14 سال جیل میں گزارے ہیں، میں نے کہا تھا کہ دو سال بعد جیل پوچھے گی، آج لیڈر ایسے ہیں، ڈیڑھ سال سے جیل میں نہیں رہے اور بھاگنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ قربانیاں نہیں دے سکتے، ان میں ہمت نہیں، وہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل میں گزارے ہیں، میں نے تکلیفیں برداشت کی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
صدر زرداری نے کہا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے۔ جیلوں میں جا کر عبادت کی جاتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان جیتے گا اور ملک بنے گا، بلاول وزیراعظم ہوں گے۔
مزید پڑھیں:محسن نقوی کی ٹیم پر اہم پیشگوئی، کیا ہونے والا ہے؟


