Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت کا ہنگامی اقدام،عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پینل تیار

راولپنڈی (اوصاف نیوز) تحریک انصاف کے بانی کے طبی معائنے کے حوالے سے حکومت نے میڈیکل پینل تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، پی ٹی آئی کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹروں کے پینل میں شامل نہیں ہیں۔

میڈیکل بورڈ کی سفارش کی روشنی میں انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا، میڈیکل بورڈ اسپتال منتقلی کے لیے مناسب ہدایات بھی دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اسپتال منتقل کرنے کے عمل میں ایک خصوصی نمائندہ شامل ہوگا، خصوصی نمائندے کے لیے پی ٹی آئی کے بانی کے قریبی رشتہ دار کا نام دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سیاسی محاذ گرم، صدر زرداری کا عمران خان پر بڑا وار

یہ بھی پڑھیں