Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان میں بڑا ریلیف دے دیا

لاہور (اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان میں بڑا ریلیف دے دیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے بتایا کہ محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب نے ماہ رمضان کے لیے محنت کشو‍ ں میں 10 ہزار روپے دینے کا عمل شروع کر دیا ہے

، صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ورکرز کو مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے 10ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ماہ رمضان میں محنت کشوں کی رقم 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے، محنت کش ماہ رمضان میں 10 ہزار روپے کا راشن یا کیش بھی لے سکیں گے۔

ذوالفقار علی کھرل کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی کے تمام فیلڈ افسران مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل میں دن رات مصروف عمل ہیں، ورکرز کی آسانی و رہنمائی کے لیے مریم نواز راشن کارڈ سیل مکمل فعال ہے، ورکرز کی بائیو میڑک کا عمل صوبہ بھر میں تیزی سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کا بابر، شاہین، شاداب کو باہر بیٹھانے اور نئے لڑکوں کو موقع دینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں