Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی جاری

اسلام آباد( اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی موسم اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی جاری کر دی۔ مغربی لہر صوبہ بلوچستان کے مغربی اور جنوبی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، ماہرین نے کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی اور قلات سمیت متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی اضلاع کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر بھی اس موسمی نظام کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ادھر درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 3، زیارت میں 2، ژوب میں 5، سبی میں 13 اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر اور جیوانی میں بھی درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث فصلوں، کمزور مکانات اور ٹرانسپورٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کراچی میں بھی منگل 17 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی دینے کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں