Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

احتجاج یا غفلت؟ سڑک بندش سے خاتون کی موت، پی ٹی آئی رہنما نے ذمے داری قبول کر لی

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک جام میں خاتون کی مبینہ ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ایک بیان میں شیر علی ارباب نے کہا کہ سڑکوں کی بندش کے دوران ایمبولینسوں اور مریضوں کو ہمیشہ گزرنے کا راستہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کو ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ہی ڈھیل، عطا تارڑ

یہ بھی پڑھیں