اسلام آباد(اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی ٹھنڈ اور خشکی برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اویس لغاری کا اہم فیصلہ


