اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ تعلیمی سیشن 2025-26 کے داخلوں کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ 10 فروری کو پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل کے اجلاس میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
داخلے پی ایم اینڈ ڈی سی ایڈمیشن ریگولیشنز 2025 کے مطابق ہوں گے۔ تمام کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ کے عمل کو مقررہ قواعد کے مطابق مکمل کریں۔
پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ داخلوں کا عمل مکمل کرنے کا آخری موقع فراہم کر دیا گیا ہے، مزید توسیع نہیں دی جائے گی، مقررہ تاریخ کے بعد کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، داخلوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ،کوچ میاں فیاض احمد انتقال کر گئے


