اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے میں بی ایس 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے میں بی ایس 16 اور اس سے اوپر کی بھرتیوں اور ترقیوں کے لیے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے میں تمام رولز باضابطہ طور پر نافذ ہو جائیں گے۔
گریڈ 17 کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کی سفارش پر ہوں گی، ادارے میں انتظامی طور پر چار بڑے گروپ بنائے گئے ہیں، جن میں انویسٹی گیشن، لیگل، ایکسپرٹس اور منسٹریل گروپ شامل ہیں، ان گروپوں میں بھرتیاں براہ راست کی جائیں گی۔
ایف آئی اے ملازمین کو ابتدائی پلیسمنٹ گروپ میں اپنی سروس مکمل کرنی ہوگی، گروپ کی تبدیلی کے آپشنز محدود کردیئے گئے ہیں جب کہ پی ایس پی اور ایف آئی اے افسران کے لیے بھی نئے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔
اس کے تحت 70 فیصد پی ایس پیز اور 30 فیصد محکمانہ افسران گریڈ 20 اور 21 میں ہوں گے جبکہ پی ایس پیز اور محکمانہ افسران کا تناسب گریڈ 19 میں نصف رکھا گیا ہے۔
اسی طرح 60 فیصد محکمانہ افسران گریڈ 17 اور 18 میں تعینات ہوں گے جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی شق کو ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
ڈیپوٹیشن افسران کو مستقل طور پر ادارے میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، محکمانہ ترقی کو کم از کم سروس پیریڈ اور کورسز کی تکمیل سے مشروط کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پروموشن سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ہو گی جبکہ پروموشن بورڈ کا سالانہ اجلاس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا، مزمل اسلم کی شدید تنقید


