Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کابینہ سے برطرف ، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(اوصاف نیوز) بلوچستان کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صوبائی وزیر علی حسن زہری کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق برطرفی کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشورے پر کیا گیا، جس کی منظوری گورنر بلوچستان نے دی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ علی حسن زہری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ سیاسی حلقوں میں اس اقدام کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور اسے صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور انتظامی معاملات سے جوڑا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:کوئٹہ: ماہِ رمضان کے آغاز سے ہی پھلوں کی قیمت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں