Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

صاحبزادہ فرحان نے احمد شہزاد کے بارے میں بڑی پیش گوئی کر دی

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اپنے کرکٹ آئیڈیل کا نام بتا دیا۔

کولمبو میں بدھ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے پچپن گیندوں پر چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ صاحبزادہ فرحان کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ وکٹ شروع میں تھوڑی مشکل تھی، صائم اور میں ایسے بلے باز ہیں کہ گیند تیزی سے آتی تھی لیکن پچ کی وجہ سے گیند یہاں پھنس رہی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں نے صائم اور سلمان آغا سے کہا تھا کہ ہمیں کچھ وقت لگے گا، اگر ہم پارٹنرشپ بناتے ہیں تو اسکور اچھا ہوسکتا ہے اور ہم نے ایسا ہی کیا۔

جب وسیم اکرم نے صاحبزادہ فرحان سے ان کے کرکٹ آئیڈل کے بارے میں پوچھا تو پاکستانی اوپنر نے جواب دیا کہ میں نے احمد شہزاد کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، وہ میرے کرکٹ آئیڈیل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ احمد شہزاد میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، جب میں نے کرکٹ شروع کی تو ان کے ساتھ ڈومیسٹک میں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ احمد شہزاد میرے آئیڈیل ہیں، میں ان کو فالو کرتا ہوں، اگر مجھے کبھی بیٹنگ میں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو میں ان سے رہنمائی لیتا ہوں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخص ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں