Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وجے اور رشمیکا کی شادی کی تفصیلات سامنے آگئیں

ادے پور (شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندنا کی بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں گرینڈ ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے اور رشمیکا کی شادی 26 فروری 2026 کو ادے پور میں متوقع ہے جو اپنے شاہی محلات اور پُرسکون جھیلوں کی وجہ سے طویل عرصے سے مشہور شخصیات کی شادیوں کا پسندیدہ انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

اگرچہ جوڑے نے خود ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم شادی کی تقریب کے حوالے سے کئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات 24 فروری سے شروع ہوں گی، پہلے 2 دن سنگیت اور ہلدی سمیت روایتی رسومات کے لیے وقف ہوں گے اور پھر شادی کی رسمی تقریب ہوگی۔

خاندانی روایات کے مطابق ابتدائی رسومات دونوں خاندانوں میں الگ الگ مکمل ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی میں وجے اور رشمیکا کے قریبی رشتہ دار ہی شرکت کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شادی کا سب سے زیادہ زیر بحث پہلو نو فون پالیسی ہے جس کے لیے اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی طرح تقریب میں بھی مہمانوں سے موبائل فون نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ شادی کی تقریبات کی تصاویر یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق ادے پور میں شادی کے بعد وجے اور رشمیکا 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ دیں گے۔
مزید پڑھیں‌:بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری

یہ بھی پڑھیں