Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 5 جی انٹرنیٹ سب سے پہلے وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں شروع کیا جائے گا۔

شہریوں کے لیے 5G انٹرنیٹ کی فراہمی جلد متوقع ہے۔ 5G انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں اور فریم ورک کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 5G انٹرنیٹ سب سے پہلے وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں شروع کیا جائے گا۔

تمام آپریٹرز کو 2600 اور 3500 بینڈز میں سپیکٹرم خریدنے کی ضرورت ہوگی۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو 5G پیکجز کے لیے صارفین سے فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام آپریٹرز کو موجودہ قیمتوں پر 5G انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 5 جی انٹرنیٹ کی قیمتیں 4 جی کے برابر ہوں گی، ٹیلی کام آپریٹرز کو صارفین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:ٹرمپ کے خلاف امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں