چنئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ دھنش کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔
33 سالہ اداکارہ، جو اپنی فلم ‘دو دیوانے شہر میں’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے اداکار دھنوش کے ساتھ ڈیٹنگ اور شادی سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ دھنش کا سن آف سردار 2 کے پریمیئر میں آنا ایک دوستانہ اور پیشہ ورانہ اقدام تھا کیونکہ میں نے خود انہیں مدعو کیا تھا۔
مرنل ٹھاکر نے مزید کہا کہ درحقیقت میں دھنش کی بہت بڑی مداح ہوں اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوں، میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔
اداکارہ نے ویلنٹائن ڈے پر دھنوش سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا جب کہ یہ بھی کہا کہ ہمارا رشتہ باہمی احترام اور پیشہ ورانہ نوعیت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماڑی، رانجھنا، ملر، کیپٹن اور دیگر جیسی فلمیں دیکھنے کے بعد میں دھنوش صاحب کی بہت بڑی مداح بن گئی ہوں۔ ایک اداکار کے لیے اس سطح تک پہنچنا اور دوسرے فنکاروں سے بھی سبقت حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔
مرنل ٹھاکر نے دھنش کو بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین گیت نگار، گلوکار، ڈانسر اور ہدایت کار بھی قرار دیا۔ میں نے انہیں سن آف سردار کی اسکریننگ پر مدعو کیا اور وہ واقعی آئے جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر سب کچھ ان کی خواہشات کے مطابق ہوا تو وہ اگلے سال شادی کر لیں گی اور اس دوران وہ اپنی کچھ ذاتی خواہشات اور مقاصد کو پورا کریں گی۔
آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نےعمان کو شکست دے دیمزید پڑھیں :


