Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نےعمان کو شکست دے دی

پالے کیلے (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 40ویں اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پالائی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 104 رنز کا ہدف 10ویں اوور میں حاصل کر کے ایونٹ میں اپنے سفر کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔

عمان کی ٹیم 17ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، وسیم علی 32، جتیندر سنگھ 17، حماد مرزا 16 اور کرن سونووال 12 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، گلین میکسویل، زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 جب کہ نیتھن ایلس اور مارکس اسٹونیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

فاتح ٹیم کے کپتان مچل مارش نے 64 اور جوش انگلز نے 12 رنز بنائے، اننگز کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز ٹریوس ہیڈ تھے جو 32 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
مزید پڑھیں‌:آپ کا عطیہ کہاں جا رہا ہے؟غیررجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

یہ بھی پڑھیں