لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت جرم ہے، شہری غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات نہ دیں۔ دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کو سپورٹ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فلاحی تنظیموں کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹریشن لازمی ہے۔ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ تنظیموں کو دیں۔ تمام رجسٹرڈ تنظیموں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹس پر QR کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی امداد دہشت گردوں کے بجائے مستحقین تک پہنچ سکے۔ کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں خدام اسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت فرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی شامل ہیں۔ اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار اسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان آرمڈ ڈیفنس آرگنائزیشن، شیعہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گلگت شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم جوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن کالعدم تنظیموں میں شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بندیہ پراست آرمی شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، جیش الاسلام شامل ہیں۔
کالعدم تنظیموں میں بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدڑ گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، اسلامک جہاد یونین، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، امر بل معروف و نہیں منکر (حاجی نامدار گروپ)، بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد شامل ہیں۔ یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جئے سندھ متحدہ محاذ، داعش، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی عالمی، انصار حسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جند اللہ، رحمت ویلفیئر ٹرسٹ آرگنائزیشن، بلورستان نیشنل فرنٹ۔ کالعدم تنظیموں میں جماعت الدعوۃ، انفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد پاکستان لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/فیصل آباد، مسجد اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور شامل ہیں۔
کالعدم تنظیموں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن/ٹرسٹ لاہور، الایسر فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار، جئے سندھ قومی محاذ، سندھ دیش ریوولیوشنری آرمی، سندھ دیش لبریشن آرمی شامل ہیں۔ کالعدم تنظیموں میں خاتم الانبیاء، غازی فورس، زینبیون بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حافظ گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ، تحریک لبیک پاکستان شامل ہیں۔ غلام صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ، الرشید ٹرسٹ۔
کالعدم تنظیموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی دی گئی ہے۔ فراڈ، دہشت گردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کے بارے میں شکایات محکمہ داخلہ کو بھیجی جائیں۔
کالعدم تنظیموں کی جانب سے عطیات کی وصولی کی اطلاع ٹول فری نمبر 080011111 یا ہیلپ لائن نمبر 04299213871 پر کریں۔ شہری رجسٹرڈ تنظیموں کی تصدیق کے لیے پنجاب چیریٹی کمیشن کو واٹس ایپ نمبر 03134995564 24/7 پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سونے کی اڑان جاری، آج بھی قیمت میں بڑا اضافہ ، جانیں نئی قیمت


