Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونے کی اڑان جاری، آج بھی قیمت میں بڑا اضافہ ، جانیں نئی قیمت

کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔

جمعہ 20 فروری کو سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 5037 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی محسوس کیا گیا جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے 526462 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے مقرر کی گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 170 روپے اضافے سے 8574 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 145 روپے اضافے سے 7350 روپے ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، کرنسی مارکیٹ کے حالات اور سرمایہ کاروں کے جذبات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑھیں