بھکر (اوصاف نیوز) پنجاب کے ضلع بھکر میں دجال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی دجال چیک پوسٹ پر افطار کے دوران حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے۔
ڈی پی او کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار فہیم اور شہباز شہید ہوئے، جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پولیس حملے کی تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں:عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری


