Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں ضمانت منظور

راولپنڈی(اوصاف نیوز ) بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ، سابق وزیر مملکت محسن شاہنوار رانجھا کو قتل کی کوشش کے مقدمہ، آزادی مارچ احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے دونوں مقدمات میں بھی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی اہم شخصیات کیخلاف الزام تراشی کے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے تمام مقدمات میں 50 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت

یہ بھی پڑھیں