Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارتی اسٹار جیکی شروف کی بیٹی پر حیران کن انکشاف

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار جیکی شراف کی بیٹی کرشنا شراف نے مسلمان افغان فائٹر سے تعلقات کا اعتراف کر لیا ہے۔

33 سالہ کرشنا شراف، جو اس وقت ریئلٹی شو ‘دی 50’ میں نظر آ رہی ہیں، نے تازہ ترین ایپی سوڈ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شو کے محل کے اندر دیئے گئے ٹاسک اتنے ہی مشکل ہیں جتنے ان کی ذاتی زندگی دلچسپ ہے، میں فٹنس کی شوقین ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ وہ ایک مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر کے ساتھ محبت کے رشتے میں ہے جو کہ ایک افغان مسلمان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا شراف نے گفتگو کے دوران کسی کا نام نہیں لیا تاہم ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ فائٹر عبدالعظیم بدخشی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ملاقات ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، پھر انسٹاگرام پر بات چیت شروع ہوئی، مسلمان افغان فائٹر اور میں نے 8 ماہ تک ویڈیو کالز پر بات کی۔

کرشنا شراف نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد ہماری ملاقات گوا میں ہوئی، جہاں 2 ہفتے ایک ساتھ گزارنے کے بعد ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوا۔ اس کے بعد ہم نے کچھ وقت دہلی میں ایک ساتھ گزارا اور پھر ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کی بیٹی نے کہا کہ میرے لیے محبت کا مطلب ساتھی کی خوشی کا خیال رکھنا ہے۔ ہمارا رابطہ ہوا تو وہ فارسی بولتا تھا اور میں انگریزی جانتا تھا، میری ہندی اور ان کی زبانیں زیادہ اچھی نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پاسپورٹ پالیسی میں خواتین سےمتعلق اہم تبدیلی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں