Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سونے کی قیمتوں میں‌کمی ، جانیے فی تولہ نئی قیمت کتنی ؟

کراچی (کامرس ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل گزشتہ 7 سیشنز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 ہزار 500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 5 ہزار 178 ڈالر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:چمن سے افسوسناک خبر آگئی ، جانی نقصان کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں