تہران (اوصاف نیوز)ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شمالی علاقوں میں دھماکے ممکنہ طور پر میزائل حملوں کی وجہ سے ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مشرق میں ایک دھماکا سنا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے۔
ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تہران پر حملہ کیا ہے، ایران پر پیشگی حملےشروع کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ متعددمیزائل تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پرگرے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھر میں اسکول بند کردیے گئے ہیں، عوام کو گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک پیشگی حملہ کیا تاکہ اسرائیل کے لیے خطرات کو ختم کیاجاسکے۔
مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سہراب گوٹھ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن

