Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

حکومت نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی۔وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرونز اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیبر پختون خوا حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک ڈرون یا آلے کی برآمدگی پر علاقے کو فوری گھیرے میں لیا جائے، بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظرِ کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان، وادی نیلم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مہینے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما ملک نوید قاتلانہ حملے بال بال بچ گئے

یہ بھی پڑھیں