پشاور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے ذرائع کے مطابق پشاور ہزارخوانی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ دھماکہ ہوا۔
فضل الٰہی نے بتایاکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں:کراچی امریکی کونسل خانے پر حملہ ہو گیا


