Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خطے کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ منسوخ، ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(اوصاف نیوز) خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دو روزہ روس کا دورہ منسوخ کر دیا ہے اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور وزیراعظم 2 مارچ کو روس روانہ ہونے والے تھے، تاہم موجودہ غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر دورہ منسوخ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، اور افغانستان، ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی موجودہ پالیسی اور آئندہ اقدامات کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوگی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت یہ اجلاس دوپہر کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اور وزیراعظم کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

یہ بھی پڑھیں