Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی اے اے کا اہم اعلان، پروازوں کے حوالے سے جانیں تفصیلات

کراچی (اوصاف نیوز) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریجن کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پی اے اے حکام نے مختلف اوقات میں کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قدم ممکنہ طور پر داخلی سطح پر تکنیکی اور ناگزیر حالات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی راستے 3 سے 31 مارچ تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گے، اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود دستیاب نہیں ہوں گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مذکورہ معاملے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں