Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، جانیں‌نئی قیمتیں‌کتنی ؟

لاہور (نیوز ڈیسک) شہر میں چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو مہنگائی کے مزید دباؤ کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں چکن کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد چکن 497 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح زندہ فارم چکن کی قیمت 315 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھوک سطح پر چکن کی قیمت 329 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 343 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے اس وقت 200 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انڈوں کی پیٹی کی قیمت 5,880 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تاجروں کے مطابق رمضان المبارک کے دوران طلب میں اضافے کے باعث چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار تبدیلی کی تجویز منظور کرلی

یہ بھی پڑھیں