کراچی (کامرس ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر مستحکم رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر 279.41 روپے سے 279.40 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.45 روپے رہی۔
تاہم یورو 12 پیسے مہنگا ہو کر 327.93 روپے، برطانوی پاؤنڈ 70 پیسے اضافے سے 377.45 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے مہنگا ہو کر 76.93 روپے جبکہ سعودی ریال 5 پیسے مہنگا ہو کر 75.12 روپے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:کیا ملازمین کو زکوٰۃ کی رقم سے افطاری کروائی جاسکتی ہے؟



