کراچی (کامرس ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 279.36 روپے سے کم ہو کر 279.35 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.41 روپے پر برقرار رہی۔
دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 23 پیسے کمی کے بعد 327.57 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 25 پیسے سستا ہو کر 378.70 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم ایک پیسہ کم ہو کر 76.80 روپے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریال دو پیسے کمی کے بعد 74.91 روپے پر آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کینیڈا کے وزیراعظم کی مسجد میں افطار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل




