Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نیتن یاہو اسرائیلیوں کیلیے بڑی آفت بن چکے , جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے :ترک صدر رجب طیب اردوان

استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’’سفارت کاری کو موقع دیا جائے تو اس کا حصول مکمل طور پر ممکن ہے۔

جنگ کو روکنا چاہیے اس سےقبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔ ہم صبر کے ساتھ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور سفارت کاری کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘

ترک صدر رجب طیب اردوان اسرائیلی وزیر اعظم پر برس پڑے، کہا نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔

یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے۔صورتِ حال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر توجہ ہے۔ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:مائیکروسافٹ،گوگل اور بینک جائزہدف ہیں،پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ جاری

یہ بھی پڑھیں