(اوصاف نیوز) ٹیلی وژن، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے سینئر اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عاصم بخاری گزشتہ رات کومہ میں چلے گئے تھے۔اہل خانہ کے مطابق 76 سالہ اداکار طویل عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
عاصم بخاری نے اپنے کیریئر کے دوران ٹیلی وژن، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں نمایاں کردار ادا کیے اور انہیں بہترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔
شوبز سے وابستہ شخصیات نے عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے ایک اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیرِ علاج ہیں۔
مزید پڑھیں:نیتن یاہو اسرائیلیوں کیلیے بڑی آفت بن چکے , جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے :ترک صدر رجب طیب اردوان


