اسلام آباد (کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عراقی سمندری سرحد کے قریب دو آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی پانیوں کے قریب دو بین الاقوامی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا جس سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 100.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 8.57 فیصد اضافے سے 94.73 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 8 فیصد اضافے کے بعد 100.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 8.57 فیصد اضافے کے بعد 94.73 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت ابتدائی ایشیائی تجارت میں 7.5 فیصد اضافے کے بعد 93.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی خطے اور آبنائے ہرمز کے ارد گرد کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ یہ ملک اپنی توانائی کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ درآمدی تیل سے پورا کرتا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر خلیجی خطے اور آبنائے ہرمز کے ارد گرد کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایران نے کہا تھا کہ دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل کے لیے تیار رہے، واشنگٹن تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے گا۔
ایران کے خاتم الانبیاء ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اب تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے گا جب کہ ایران ایک لیٹر تیل بھی امریکا، اسرائیل اور ان کے شراکت داروں تک نہیں پہنچنے دے گا۔ ان کی طرف جانے والا ہر جہاز یا ٹینکر ہمارے لیے جائز ہدف ہوگا۔
تیل کی قیمت $200 فی بیرل تک پہنچنے کے لیے تیار ہو جائیں، کیونکہ تیل کی قیمت علاقائی سلامتی پر منحصر ہے، جسے آپ نے غیر مستحکم کیا ہے۔
مزید پڑھیں:موٹرسائیکل سواروں کو عید تک پیٹرول مفت دینے کا اعلان

