Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ کیلیے 9 کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی خریدنے کا انکشاف

(اوصاف نیوز)سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خریدی گئی 9کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی سینٹ سیکرٹریٹ کے پاس پہنچ گئی۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیا کہ کیا سرکاری خزانے سے اتنی مہنگی گاڑی خریدی گئی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ہم نے سینٹ کے بجٹ سے گاڑی لی ہے۔

نجی چینل کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مہنگی گاڑی کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی سینیٹ کے بجٹ سے خریدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:دفعہ 144کے تحت کرفیو نافذکردیا گیا

یہ بھی پڑھیں