واشنگٹن ( کامرس ڈیسک) امریکی خام تیل کی قیمت دو فیصد بڑھ کر 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
تیل کمپنیوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق شیوران، ایگزون اور کونوکو فلپس کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی اور قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے۔ جاپان نے بھی آبنائے ہرمز کے راستے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان




