Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عوام کے لیے بڑا دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مائع گیس کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مائع گیس 350 فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جب کہ ریگولیٹری ادارے کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلو ہے، اس طرح شہریوں کو سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں فی کلو قیمت میں 70 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 260 روپے سے بڑھ کر 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایران سے غیر قانونی طور پر اسمگل ہونے والے پیٹرول کی فروخت بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تاجروں کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مائع گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں گیس کی قلت اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سپلائی کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ،10 امریکی فوجی ہلاک

یہ بھی پڑھیں