Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ،10 امریکی فوجی ہلاک

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ فوجی اڈے کو ڈرون اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، تاہم آزاد ذرائع سے اس خبر کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حملے کے بعد بیس میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی مزاحمتی تنظیم نے ایک روز قبل اسی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب خلیجی خطے میں بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے، دبئی اور کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

کویتی وزارت دفاع کے مطابق حملے کے دوران ایئرپورٹ کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ 5 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

کویت میں ایک اطالوی فوجی اڈے کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہاں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے باعث آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس کے بعد پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔

اماراتی حکام کے مطابق اتوار کو چار بیلسٹک میزائل اور چھ ڈرونز بھی تباہ کیے گئے جب کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران سینکڑوں میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ مزاحمتی تنظیم نے کیا۔
مزید پڑھیں‌:عید سے قبل ملک بھر میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی، نیا مغربی سلسلہ داخل ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیں