ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ فلک ناز نے پروڈکشن ہاؤس کے عجیب و غریب مطالبے پر کڑی تنقید کی ہے۔
34 سالہ فلک ناز نے انکشاف کیا کہ مجھے ڈرامے میں کام دینے سے پہلے ایک پروڈکشن نے زائچہ، یعنی پیدائش کا چارٹ مانگا۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں اس ٹرینڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ خدا نہیں ہیں۔
پہلے اداکاروں کو ان کی قابلیت کی بنیاد پر کام مل جاتا تھا، پھر سوشل میڈیا پر فالوورز کو اہمیت دی جانے لگی اور اب زائچہ دیکھ کر فیصلے کیے جانے لگے ہیں۔
کسی کا نام لیے بغیر، انہوں نے اشارہ کیا کہ اسی طرح کی وجوہات کی بنیاد پر، میں نے کبھی ایکتا کپور کے ساتھ بھی کام نہیں کیا۔
فلک ناز کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے طریقہ کار کی وجہ سے بہت سے قابل اور تجربہ کار فنکار بھی کام سے محروم ہو رہے ہیں۔ میں نے اس اقدام کو غیر منصفانہ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بتایا جائے کہ کیا بھارتی پروڈیوسر عالمی ہٹ سیریز جیسا کوئی پروجیکٹ بنا رہے ہیں، جو اس طرح کے غیر معمولی طریقے اپنا رہے ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے سسرال سمرن کا، ڈولی ارمان کی، تارک مہتا کا الٹا چشمہ اور بگ باس او ٹی ٹی 2 میں پرفارمنس دی ہے، وہ گزشتہ 15 سالوں سے انڈسٹری میں ہیں۔
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، پروازیں معطل، جانیںتفصیلات


