Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

علی ظفر نے قوم سے معافی مانگ لی، اصل معاملہ کیا ہے؟

لاہور (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کہ یہ سنگین غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں قوم سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ میں نے بغیر واسکٹ کے کرتہ پہنا اور عید کے موقع پر روایتی اجرک اور دھوتی میں پودوں کو پانی دینے کا انتہائی سنگین فعل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں سب کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے اہم ترین قومی اور عالمی مسائل میں سے ایک رہا ہے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ اس غلطی کو دوبارہ نہ دہرایا جائے۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے عید کے موقع پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گلابی اور آڑو کی شرٹ کے ساتھ دھوتی پہنے پودوں کو پانی دیتے نظر آئے تھے۔ تاہم ان کا یہ منفرد لباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا۔

اس دوران دیگر تصاویر میں علی ظفر اپنی اہلیہ کے ساتھ ملتے جلتے سوٹ میں نظر آئے، جس پر صارفین کی جانب سے ایک بار پھر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ لباس لڑکیوں کے انداز کا لگتا ہے، جب کہ کسی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ تم نے بنیان کیوں نہیں پہنی؟
مزید پڑھیں‌:زلزلے کے جھٹکے، مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

یہ بھی پڑھیں