لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے آئی پی ایل 2026 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں انگلینڈ کے بلے باز بین ڈکٹ نے کہا کہ انہوں نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینے اور اپنے انگلینڈ کیرئیر کو بچانے کے لیے کیا ہے۔
بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میں ٹیم کے تمام ارکان سے معافی مانگتا ہوں، میں نہیں آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس فیصلے کے بارے میں بہت سوچا لیکن یہ میرے کیریئر کا بہترین فیصلہ ہے۔ میری عمر (31 سال) کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن ہے کہ مجھے دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا موقع نہ ملے، لیکن میں مستقبل میں اس امید کو زندہ رکھنا چاہتا ہوں۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق، بین ڈکٹ نے اپنی فارم بحال کرنے اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کو بچانے کے لیے آئی پی ایل 2026 کے لیے دہلی کیپٹلز سے اپنا معاہدہ واپس لے لیا ہے۔
معاہدے سے دستبرداری کے باعث بین ڈکٹ 2029 تک آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بین ڈکٹ کو پہلی بار کسی آئی پی ایل ٹیم نے منتخب کیا تھا، انہیں دسمبر میں ہونے والی نیلامی میں دہلی کیپٹلز نے 2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکی شہری رہا، جانیں اصل تفصیلات اور پس منظر
