دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا قطر میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق شکیرا کا کنسرٹ خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ کنسرٹ یکم اپریل کو قطر کے 974 اسٹیڈیم میں ہونا تھا اور اس کے ٹکٹ بھی فروخت ہوچکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:انگلش کرکٹر نے آئی پی ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا، جانیں تفصیلات